• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد شفقت سلامت علی خان کا دو روزہ میوزک فیسٹیول کرانیکا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) استاد شفقت سلامت علی خان نے دو روزہ میوزک فیسٹیول کرانے کا اعلان کیا ہے۔شفقت سلامت علی خان اور ان کے صاحبزادے فیضان سلامت علی اور نادر علی خان کے ہمراہ الحمراء ادبی بیٹھک میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ الحمراء آرٹس کونسل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کے تعاون سے الحمراء آرٹس کونسل میں "یاد سلامت نزاکت میوزیکل 2022 فیسٹیول” "کا انعقاد 15 اور 16 جولائی کو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میوزک بچانے والے کم اورمیوزک کے نام پر پیسے کمانے والے زیادہ ہوگئے ہیں۔گانے کی عمر اب کم ہوگئی کیونکہ ایک ہی شخص نے میوزک بنا ڈالا، شاعری بھی خود کر لی اور خود ہی گا بھی لیا۔شفقت سلامت علی خان نے کہا کہ موسیقی میں تنوع وقت کی ضرورت ہے،ہماری اور ہمارے بڑوں کی گائی ہوئی غزلیں ہی بار بار ریمکس کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا میرا نام نہاد گلوکار بنے بیٹھے لوگوں سے سوال ہے کہ کیا شاعری ختم ہوگئی ہے۔شفقت سلامت علی خان نے بتایا کہ فیسٹیول کے موقع پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی لیجنڈز کو دیا جائے گا، شفقت سلامت علی خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے بچوں میں فن اور راگ منتقل کئے تاکہ اپنی میراث کو بچا سکیں۔شفقت سلامت علی خان نے کہا کہ آج افسوس ہوتا ہے بے سروں نے موسیقی کی قیمت سوشل میڈیا مقبولیت رکھ لی ہے۔

دل لگی سے مزید