• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخی، جی سی سی سمیت دیگر مسلمان ممالک کا بھی بھارت سے احتجاج

دبئی، جکارتہ، اومان ،مالے(اےا یف پی، مانیٹرنگ نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، مالدیپ، خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) اور مصر کی جامعہ الازہر نےبھی انتہا پسند بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جامعہ الازہر کا کہنا تھا کہ نوپور شرما کی گستاخی اصل دہشت گردی، پوری دنیا کو جان لیوا بحران اور جنگوں میں دھکیل سکتی ہے۔ پیرکو متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے جاری بیان میںنوپور شرما کی گستاخی کی مذمت کی اور اخلاقی، انسانی اقدار اور اصولوں سے متصادم تمام طرز عمل اور برتاؤ کو سختی سے مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔اردن کی وزارت برائے خارجہ امور اور تارکین وطن نے بھی ایک پیغام جاری کیاجس میں بھارتی انتہا پسند حکمراں جماعت کی ترجمان کی جانب سے کی گئی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔مالدیپ کی حکومت کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ’’ان تمام اور کسی بھی اقدام کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے جو اسلام کی اصل روح اور تعلیمات کو بگاڑنے اور پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کی کوشش کرتا ہے،مصر کی جامعہ الازہر نے کہا کہ نوپور شرما کی گستاخی اصل دہشت گردی ہے جو کہ پوری دنیا کو جان لیوا بحران اور جنگوں میں دھکیل سکتی ہے،خلیج تعاون تنظیم نے بھی بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اہم خبریں سے مزید