کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے رواں برس بھارت کی شرح نمو توقع سے کم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں معاشی ترقی 7.5 فیصد تک رہ سکتی ہے، بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جیوپولیٹکل کشیدگیوں کے باعث معیشت کی بحالی میں سست روی ہوسکتی ہے۔ یہ دوسری متبہ ہے کہ ورلڈ بینک نے مالی سال دو ہزار بائیس اور دو ہزار تیئس کیلئے بھارت کی جی ڈی پی کے بارے میں اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کی ہے۔ اپریل میں جی ڈی پی 8.7 سے کم کر 8 فیصد تک بتائی گئی تھی جبکہ اب اسے مزید کم کرکے 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔