• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کے انتقال پر وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

سیاسی شخصیات کا عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
 سیاسی شخصیات کا عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے صحافت سے سیاست تک متحرک زندگی گزاری۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عامر لیاقت نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مغفرت کے لیے دُعا کی۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عامر لیاقت ایک مذہبی اسکالر اور متحرک سیاسی کارکن تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عامر لیاقت اور ان کےوالد کی ایم کیو ایم سے دیرینہ وابستگی رہی ہے، ایم کیو ایم کارکنان مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

 سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کے اچانک انتقال کی خبر سُن کر دلی افسوس ہوا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دُعاگو ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال میں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید