• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبوتر پکڑنے کے دوران غلطی سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی بچہ 7ماہ سے بھارت میں قید

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان اوربھارتی حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گزشتہ سات ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں نابالغ بچوں کی جیل قید 14 سالہ پاکستانی بچے کورہائی نہیں مل سکی۔آزادکشمیرکا رہائشی 14 سالہ عبدالصمد گزشتہ برس28نومبرکو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبورکرگیا تھا، جس کے بعد سے اُس کا خاندان گزشتہ سات ماہ سے اس کی واپسی کی راہ دیکھ رہا ہے۔ ایک بھارتی رائٹس ایکٹیوسٹ راہول کپور نے عبدالصمد عرف اصمدعلی کی رہائی کے حوالے سے آن لائن پٹیشن بھی دائر کررکھی ہے جس پراب تک ہزاروں لوگ دستخط کرچکے ہیں۔سماجی کارکن اور پاکستانی بچے کی رہائی کے لئے سرگرم راہول کپورکی کوششوں سے عبدالصمد کو قونصلررسائی مل چکی ہے، جہاں 4مارچ کو پاکستانی ہائی کمیشن کے ارکان نے عبد الصمد سے امرتسر کی سینٹرجیل میں ملاقات کی تھی۔صمد علی کو رنبیرسنگھ پورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے نابالغ قیدیوں کے مرکز سے امرتسرسنٹرجیل لایا گیا تھا۔ راہول کپورکہتے ہیں وہ انسانی ہمدری کے تحت پاکستانی بچے کی رہائی اوراسے واپس پاکستان بھیجنے کی مہم چلارہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے آن لائن پٹیشن بھی دائرکی ہے جس پر بڑی تیزی سے لوگ دستخط کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید