• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے دھکیل دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے آگے نکل گیا ہے۔پیر کوآئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے، بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ کے فرق سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چھٹی بار سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیااور بابر کی کپتانی میں چوتھی ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔
اہم خبریں سے مزید