• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ بیانات، عالم اسلام بھارت کا تجارتی بائیکاٹ کرے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال بی جے پی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیانات، کیا عالمی برادری بھارت کو معافی مانگنے پر رضامند کرسکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ گستاخانہ بیانات پر مودی حکومت کو ذرا سی بھی ندامت نہیں ہے.

 بلاول بھٹو پندرہ ملکوں کے دورے کے بعد پاکستان واپس آئے اور اس انتہائی حساس معاملہ پر صرف ایک فون کر کے چپ بیٹھ گئے عالم اسلام بھارت کا تجارتی بائیکاٹ کرے، مسلم ممالک کو اکٹھے ہو کر یہ معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں اٹھانا چاہئے۔

 سلیم صافی نے کہا کہ عالمی برادری کو توہین رسالت پر بھارت کو معافی مانگنے پر رضامند کرنے کی کوشش کرنی چاہئے.

 پاکستان کو اس معاملہ پر مسلم ممالک خصوصاً عرب ممالک کو اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کرنی چاہئے، پاکستان کے بھارت کے ساتھ تجارتی یا سفارتی تعلقات ختم کرنے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید