• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: جو لوگ عام طور پر میسج سے پہلے ’’سلام‘‘لکھتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اس طرح لکھ دینا ٹھیک ہے؟

جواب: لکھ کر سلام بھیجنا ہو تو اس کا طریقہ بھی وہی ہے جو زبانی سلام کرنے کا ہے۔ زبانی سلام کا طریقہ یہ ہے کہ مکمل سلام کیا جائے، اسی طرح تحریری سلام میں بھی مکمل سلام کے الفاظ لکھنے چاہئیں۔ سلام کے مکمل الفاظ یہ ہیں : ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ اور جواب کے الفاظ: ’’وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ ہیں۔ 

اگر سلام کرتے وقت صرف ’’السلام علیکم‘‘کہا جائے اور جواب میں’’ وعلیکم السلام‘‘ پر اکتفا کیا جائے، تو یہ بھی جائز ہے، مگر پہلے کے مقابلے میں ثواب کم ہے۔ جو لوگ صرف لفظ ’’سلام‘‘ لکھتے ہیں، وہ سنت کے مطابق سلام نہیں کرتے ۔ انہیں سنت کے مطابق سلام لکھنا اور کرنا چاہیے۔