• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: حج کے لیے روانگی ہے۔ ۲۸ ذوالقعدہ کو مکہ مکرمہ پہنچنا ہے اور پھر اکیس یا بائیس ذی الحجہ کو واپسی ہے۔ حج کے بعد مدینہ طیبہ روانگی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ مکہ، منیٰ اور عرفات میں نمازیں مکمل پڑھیں گے یا قصر کریں گے؟

جواب: مکہ مکرمہ ،منیٰ ،عرفات اور مزدلفہ میں آپ مسافر ہوں گے اور قصر نماز پڑھیں گے، البتہ مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھیں تو قصر نہ کریں، بلکہ مکمل نماز پڑھیں۔ آپ کی طرح ہر وہ حاجی جو ۸ ذی الحجہ کو منی روانہ ہونے سے پہلے مکہ مکرمہ میں پندرہ دن اور پندرہ راتیں نہیں ٹھہرے، وہ مکہ مکرمہ ،منیٰ ،عرفات اور مزدلفہ میں مسافر ہوگا اور قصر کرے گا، البتہ مقیم امام کے پیچھے پوری نماز پڑھے گا۔