• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الہٰی گرفتاری دینے ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی اپنی گرفتاری دینے ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ رانا صاحب جو کر سکتے ہو کرلو، میں اب آگیا ہوں، میں خود ایف آئی اے کے دفتر پہنچا ہوں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں۔

رہنما (ق) لیگ نے کہا کہ انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تیار کی ہیں، میری اطلاع کے مطابق انہوں نے مجھ پر شوگر کمیشن کا کیس بنایا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کہہ رہے ہیں نوٹس بھیجا ہے، مجھے کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا، مجھے انہوں نے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ 72 کروڑ کا کیس ہے، ابھی جا کر دیکھتا ہوں کیا کیس ہے؟ میں حاضر ہوں مجھے کیس میں پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

رہنما (ق) لیگ نے کہا کہ آج انہوں نےجعلی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنا تھا اس لیے رات کو یہ ڈراما کیا، یہ صرف اور صرف دباؤ ڈالنےکی کوشش ہے۔

قومی خبریں سے مزید