عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ یورپ منکی پاکس انفیکشن کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا ہے۔
25 یورپی ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 1500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرے گا جس میں طے کیا جائے گا کہ منکی پاکس کو بین الاقوامی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جائے یا نہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے کے عہدیدار نے کہا کہ 1500 کیسز کے ساتھ منکی پاکس ایک حقیقی خطرہ بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائرس جتنا زیادہ گردش کرے گا، اس کی رسائی اتنے ہی زیادہ لوگوں تک ہوگی۔
واضح رہے کہ کچھ مہینے پہلے تک منکی پاکس کے کیسز صرف مغربی اور وسطی افریقہ میں رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب دنیا کے کئی ممالک نے اپنے یہاں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کی ہے۔