• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ بیانات پر احتجاج کی سزا، بھارت، مسلمانوں کیخلاف اقدامات میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 45 گھر مسمار

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنےوالوں کو سزا ئوں کے طور پر ان کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں، مسلمانوں کیخلاف اقدامات میں تیزی بھی دیکھنے میں آئی ہے، بھارتی حکام نے صرف 24 گھنٹوں میں مسلمانوں کے 45 گھروں کومسمار کردیا ہے، ادھر وکلاء کے ایک گروپ نے انہدام کے خلاف الہٰ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت نے ان کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل سنجے ہیگڑے نے ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ’موجودہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے کہ کسی مشتبہ شخص کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا جائے۔’حکومت کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے باعث بلڈوزر چلایا گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو اس کے باوجود بھی حکومت کو نوٹس اور نوٹس کے بعد سنوائی کا موقع دینا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید