• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خاتون ایتھلیٹس کو جنسی ہراسانی سے بچانے کے لئے کوچز کو ذمہ دار بنادیا گیا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں خاتون ایتھلٹس کوجنسی ہراسانی سے بچانے کے لئے ان کی نگہبانی اور حفاظت کا ان کے کوچز کو ذمہ دار بنادیا گیا ہے۔ بھارت میں لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جانا جنون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اب ویمن ایتھلیٹس کے ملک اور بیرون ممالک دوروں میں ان کی حفاظت کے ذمہ دار ان کے کوچ ہوں گے۔ جنسی ہراسانی نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک خاتون سائیکلسٹ پر دبائو ڈالنے اور جنسی ہراساں کئے جانے پر کوچ پی کے شرما کو برطرف کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے سلوانیہ میں کوچنگ کیمپ کے دوران سائیکلسٹ کو ورغلایا اور جنسی زیادتی کی۔ اب بھارت میں اسپورٹس حکام نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو حکم دیا ہے کہ بیرونی دوروں میں خاتون کوچز کا تقرر کیا جائے۔ دوروں میں مرد کوچ ساتھ نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ اقدامات خاتون ایتھلٹس کی جانب سے بڑے پیمانے پر شکایات کو مدنظر رکھ کراقدامات کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید