ڈھاکہ(اے ایف پی)گستاخانہ بیانات کیخلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،جمعرات کو ایک ہفتے کے دوران ہونےوالا یہ دوسرا بڑا مظاہرہ تھا، مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں،مظاہرے کے شرکا نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔اے ایف پی کے مطابق ڈھاکہ میں ہونے والے مظاہرے میں 10ہزار افراد نے شرکت کی، پولیس افسر امام الحق نے اے ایف پی کو بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ پر امن تھا،دوسری جانب بھارت میں آج پھر بعد نماز جمعہ بڑے مظاہروں کا امکان ہے جس کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔