لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدراک کے لئے دائر درخواست پر ایل ڈی اے کو کثیرالمنزلہ عمارت پر سبز پودے یا سولر پینل لگانے کے لئے اقدامات پورے شہر میں وسیع کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہدکریم نے ہارون فاروق و دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز سمیت دیگر پیش ہوئے۔جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے کمال علی حیدر ایڈوکیٹ نے رپورٹ پیش کی۔