• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 6 ماہ کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری

امریکا کی فیڈرل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے 6 ماہ کے بچوں کے لیے بھی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی۔

اس فیصلے کے تحت ملک کے لاکھوں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکے گی۔

ایف ڈی اے نے فائزر کی ویکسین کو 6 ماہ سے 4 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے منظور کیا ہے۔

6 ماہ سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگائے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو پہلے ہی فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے لیکن اب موڈرنا ویکسین کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اگلے ہفتے سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا ایک مشاورتی پینل بچوں میں ویکسین کے استعمال سے متعلق ہدایت نامہ جلد ہی جاری کرے گا۔

صحت سے مزید