• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے عدالتی احکامات پر پہلی اہلیہ کا موقف آگیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کا مرحوم کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کروانے کے عدالتی احکامات سے متعلق موقف سامنے آگیا۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق ان کے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ کیا آپ سب جو مرحوم عامر لیاقت کے فین اور چاہنے والے ہیں پوسٹ مارٹم کے اس طریقہ کار سے عامر کا جسم گزرے اس کے حق میں ہیں؟

بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ ان کی روح کو یہ اذیت دے کر اپنی تسلی چاہتے ہیں؟ شریعت مطہرہ ہی اس قبیح عمل، مردے کی چیر پھاڑ اور قبر کشائی کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ سب دیکھ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید