• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سیٹھ عابد مرحوم کی 62 سالہ بیٹی قتل، ایک لے پالک بیٹے کا دوسرے پر مارنے کا الزام

لاہور (کرائم رپورٹر) مسلم ٹائون کے علاقہ میں پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد مرحوم کی 62سالہ بیٹی فرخ مظہر کو قتل کر دیاگیا۔لے پالک ایک بیٹے نے الزام لگایا کہ اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے جبکہ دوسرے لے پالک بیٹے نے پہلے بیٹے پر الزام لگایا کہ اس نے فرح کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔بیٹے فہد نے کہا کہ فرح نے خودکشی کی جبکہ فرید نے کہا کہ فرح کو فہد نے گولی ماری،پولیس نے فہد ، رضیہ سمیت دیگر ملازموں کو حراست میں لے لیا،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی اور گھر کے افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرح مظہر گلزار انڈر پاس کے قریب واقع گھر میں رہتی تھی اس کے دو لے پالک بیٹے اور ایک لے پالک بیٹی ہے ،لے پالک بیٹا فہد اور بیٹی فرح کیساتھ گھر میں رہتی ہے جبکہ دوسرا لے پالک بیٹا فرید اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ ڈیفنس میں رہتا ہے۔ جمعہ کی رات گئے خاتون کے پیٹ میں گولی لگی تو اسے فہد پرائیویٹ ہسپتال میں لے گیا فہد کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق فرح نے خود اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے اسے وہ زخمی حالت میں ہسپتال لے گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے پولیس نے سوتلے بیٹے فہد اور ملازمہ رضیہ اور دو گھریلو ملازموں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ جائے وقوعہ سے 3 پسٹل بھی برآمد کر لئے،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیٹھ عابدمرحوم کی بیٹی کےقتل کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے مزیدکارروائی کی جائے، خاتون کےقتل کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جائیں اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید