لاہور ( آن لائن ) نیب لاہور نے ڈائریکٹر نادرا لاجسٹک خرم رشید کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب لاہور نے یہ انکوائری مقامی شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی روشنی میں شروع کی ہے اور اس مقصد کے لئے ڈائریکٹر نادر لاجسٹک سمیت ان کی فیملی کے پانچ ممبران کے نام جائیدادوں بارے معلومات حاصل کرنے کیلئے ایک مراسلہ محکمہ بورڈ آف ریونیو کو بھی ارسال کردیا ہے۔ جس میں محکمہ بورڈ آف ریونیو سے پوچھا گیا ہے کہ ڈائریکٹر نادرا لاجسٹک اور ان کی فیملی ممبران کے نام کتنی کمرشل اور رہائشی جائیداد ہیں۔