نئی دہلی (جنگ نیوز )روس پر عالمی پابندیوں کے باوجود بھارت کی جانب سے روسی کوئلے کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی تاجر عالمی منڈی کے مقابلے میں بھارت کو 30 فیصد رعایت پر کوئلہ بیچ رہے ہیں۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی ممالک نے ماسکو کو اقتصادی نقصان پہنچانے کے لیے روسی کوئلے کی خریداری پر بھی سخت ترین پابندیاں عائد کر دی تھیں لیکن تب شاید یورپی ممالک کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ روس اتنی جلدی نئی منڈیاں تلاش کر لے گا اور ان کی اس پالیسی کا کچھ زیادہ اچھا نتیجہ نہیں نکلے گا۔