• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کیخلاف تنقیدی خط لکھنے والے اسپیس ایکس کے 5 ملازمین برطرف

واشنگٹن (جنگ نیوز )راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے ایلون مسک کے خلاف تنقیدی خط لکھنے پر کم از کم 5ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں اس معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسپیس ایکس کے سیکڑوں ملازمین کی جانب سے کمپنی کے عہدیداران کے نام ایک کھلے خط میں ایلون مسک پر تنقید کی گئی تھی۔اس خط کے بعد اسپیس ایکس نے 16 جون کو 5 ملازمین کو برطرف کردیا۔اسپیس ایکس نے ملازمین کو نکالنے کی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسپیس ایکس کی صدر گیوین شاٹ ویل نے ایک ای میل میں کہا کہ کمپنی کی جانب سے خط کے معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہے اور اس میں شامل ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔گیوین شاٹ ویل نے کہا کہ جن ملازمین کو نکالا گیا ہے انہوں نے عملے کے دیگر افراد پر خط پر دستخط کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید