• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجوانی سینٹر کے طالب علم نے ڈیٹاتھون میں تھرڈ پرائز ایوارڈ حاصل کرلیا

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے ایم فل کے طالب علم محمد اویس نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ڈیٹا سائنس مقابلے میں تھرڈ پرائز ڈیٹاتھون چیمپئن ایورڈ حاصل کرلیا اور 2 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی وصول کیا۔

محمد اویس ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں ڈاکٹر حمیرا ظفر کی زیرنگرانی ایم فل کررہے ہیں جبکہ ان کے نائب نگران پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے اس ہونہار طالب نے جامعہ این ای ڈی کے طالب علم زین شاہد اور ورچوئل یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمیر علی کے ہمراہ اپنی سربراہی میں یو بی ایل بینک کے تحت منعقدہ ڈیٹا سائنس مقابلے ڈیٹاتھون میں اپنی ٹیم ’کوڈینینس‘ کے نام سے رجسٹرڈ کروائی تھی۔

اس مقابلے میں ملک بھر سے 200 ٹیموں نے شرکت کی جنہیں صنعتوں کے مسائل اور ان کے حل کے عنوان سے نہ صرف اپنے خیالات تشکیل دینے تھے بلکہ عملی حل بھی پیش کرنا تھا۔

محمد اویس اور ان کی ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دیے گئے ہدف کو پورا کیا اور اس طرح انہوں نے اپنی نوعیت کے پہلے ڈیٹا سائنس مقابلے میں تھرڈ پرائز ڈیٹاتھون چیمپئن ایوارڈ اور 2 لاکھ روپے نقد اپنے نام کرلیے۔ 

تقسیم انعامات کی تقریب حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں یو بی ایل کے صدر اور سی ای او شہزاد جی دادا نے کامیاب شرکاء کو انعامات پیش کیے۔

خاص رپورٹ سے مزید