• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ نے تشویشناک شکل اختیار کر لی

پشاور(نمائندہ خصوصی)تھیلی سیمیا بیلٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ نے تشویش ناک شکل اختیار کر لی ہے۔ حمزہ فائونڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا کو تھیلی سیمیا فری صوبہ بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارز کروانے کے علاوہ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر لیکچررز دینے کا سلسلہ جاری ہے حمزہ فائونڈیشن کے بانی چیئرمین حاجی اعجاز علی خان ڈپٹی چیئرمین حمزہ اعجاز اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان نے تھیلی سیمیا بچائو مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا کے شکار ایک ہزار تین سو سے زائد غریب بچوں کی جان بچانے اور ان کے زندگی کی سانسوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے انہیں ہر پندرہ روز بعد مفت خون فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال میں زیر علاج غریب بچوں کے والدین کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے بلڈ کینسر کے پینسٹھ مریضوں کی جان بچانے کیلئے انہیں مفت خون فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جارہا ہے۔ مفت علاج کی وجہ سے حمزہ فائونڈیشن غریبوں کی امیدوں کا محور بن گئی ہے غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کارخیر و صدقہ جاریہ ہے مخیر حضرات کو حمزہ فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے۔ صدقات و خیرات کی رقم اور قربانی کی کھالیں حمزہ فائونڈیشن کو دے کر غریب بچوں کی دعائیں حاصل کرنا چاہئے۔
پشاور سے مزید