• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چینی صدر ژی جن پنگ اور  امریکی صدر جو بائیڈن —فائل فوٹو
چینی صدر ژی جن پنگ اور  امریکی صدر جو بائیڈن —فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے فون پر رابطہ کرنے کا ارادہ ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی صدر سے رابطے کے لیے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا، یہ جلد ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چینی مصنوعات پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید