• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ نظام مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، قادر پٹیل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

قادر پٹیل کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

تمام صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریز اور نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صحت کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کی 85 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پچھلے چند دنوں میں کورونا کے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھرپور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کے لیے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

قادر پٹیل نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ سے متعلق مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

صحت سے مزید