• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ اتاری گئی پرواز میں فنی خرابی، 170 مسافر پریشان

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 405 شدید بارش کے دوران کراچی نہ اتر سکی۔ ایئر بس اے 321 طیارے کو قریبی متبادل ایئرپورٹ نوابشاہ میں اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابشاہ لینڈنگ کے بعد ایئربس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ طیارے میں سوار 170 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر نوابشاہ ایئرپورٹ کے لاؤنج میں کراچی روانگی کے منتظر ہیں جبکہ نجی ایئرلائن کے انجینئرز لاہور سے نواب شاہ کے لیے طیارے میں روانہ ہورہے ہیں۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارہ انجینئرز کو نوابشاہ ایئرپورٹ چھوڑ کر مسافروں کو لے کر کراچی آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید