• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ چیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

تہران سے ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسین طیب کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے نئے سربراہ محمد کاظمی ہوں گے۔ محمد کاظمی اس سے قبل پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ تھے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے حسین طیب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گی۔ 

اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نےحسین طیب پر ترکی میں اسرائیلی سیاحوں پر ممکنہ ایرانی حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید