• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فوج کے سابق باورچی کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا

تصویر، برطانوی میڈیا
تصویر، برطانوی میڈیا

برطانوی فوج کے سابق باورچی مارک براڈ ہرسٹ کو دیسی ساختہ بندوق، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ مارک براڈ ہرسٹ کو جرم ثابت ہونے پر شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے 3 سال 10 ماہ قید کی سزا دی ہے۔

فوج میں بطور باورچی خدمات انجام دے رہے مجرم کو ستمبر 2024ء میں بیرک سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کو ان سے ایسے پیغامات ملے، جن میں نسل پرستانہ نظریات، عسکری گروہ بنانے کی خواہش اور دیسی ساختہ آتشیں اسلحہ بناکر شدت پسند گروپس کو بیچنے کے منصوبے ظاہر کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک براڈ ہرسٹ دہشت گردوں سے رابطے میں تھا، وہ ٹیلی گرام کے ایسے گروپ کا بھی حصہ تھا، جس کے دیگر 3 ارکان کو عبادت گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں مجموعی طور پر 29 سال کی سزا ہوچکی ہے۔

پولیس کو فوج کے سابقہ باورچی کے گھر سے چاقو، کراس بو، بلیک پاؤڈر، 9 ایم ایم گولہ بارود، ایئرپسٹل اور ایک دیسی ساختہ توپ ملی ہے۔

عدالت کے روبرو اگرچہ ملزم نے دہشت گردی کی نیت سے انکار کیا لیکن جج اور پراسیکیوشن نے ان کے جرائم کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے جوڑتے ہوئے سزا دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید