عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے سے عراقی فوج کے بریگیڈیئر اور ایک فوجی جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عراقی فوج کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
فوجی گاڑی کرکوک میں داعش ٹھکانوں کے سرچ آپریشن میں شامل تھی۔
خیال رہے کہ یہ رواں ماہ عراقی سیکیورٹی فورسز پر دوسرا حملہ ہے۔