• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں فضائی صنعت میں ہنرمند افرادی قوت بڑا مسئلہ بن گئی

تصویر، اے ایف پی
تصویر، اے ایف پی

ایوی ایشن انڈسٹری کو اپنی بڑھتی مارکیٹ کے تناظر میں بڑی تعداد میں ہنر مند افرادی قوت درکار ہوگی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئربس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فضائی صنعت کو آئندہ 2 دہائیوں میں ساڑھے 24 لاکھ کی نئی افرادی قوت درکار ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اس وقت ایوی ایشن انڈسٹری میں 7 لاکھ 30 ہزار سے ماہر ٹیکنیشنز کی ضرورت ہے اور یہ کمی شعبے کےلیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں اس شعبے میں ساڑھے 10 لاکھ کیبن کریو اور 6 لاکھ 60 ہزار پائلٹس مزید درکار ہوں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق طیاروں کی فروخت کے بعد کی سروسز مارکیٹ اگلے 20 سالوں میں دگنی ہوکر 420 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فضائی صنعت میں صرف طیارے فروخت نہیں کیے جارہے بلکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے خدمات کی فراہمی بھی اہم ترین شعبہ بن چکی ہے۔

حالیہ ادوار میں طیاروں کے انجنوں کی مرمت کی ضرورت میں تیزی آئی ہے، دنیا بھر میں کئی سو طیارےگراؤنڈ ہیں، جن کی دیکھ بھال کا شعبہ اب کمپنیوں کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید