• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی اسرائیلی الیکشن سے قبل ایران پر حملے کی تردید

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 27 اکتوبر کے الیکشن سے قبل ایران پر پیشگی حملے کی تردید کردی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں ایران پر حملے کو مسترد کیا اور اسے ملکی مفاد کے خلاف قرار دیا، ساتھ ہی تہران اور اُس کے اتحادیوں کو تل ابیب پر حملے پر بھرپور اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دی۔

حالیہ انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران پر حملہ ہمارے لیے مناسب نہیں اور نا ہی فائدہ مند ہے، اگر ایران نے ہم پر میزائل داغے تب بھی الزام مجھ پر ہی عائد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خبردار کرتا ہوں اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

دوران گفتگو نیتن یاہو نے ایران کے معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک بڑی کامیابیوں کےلیے اسرائیل سے رجوع کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید