• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈوب رہا تھا، لوگ کہتے تھے پاکستان سری لنکا بن جائے گا، ہمیں آئی ایم ایف کے آگے بیچ دیا تھا، ہم وہ گراہیں کھول رہے ہیں، ان حالات میں اس سے اچھا بجٹ نہیں آ سکتا تھا۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس کا کلچر کس طرح درست کریں گے؟ ایسے ایم این ایز بھی ہیں جن کے پاس اپنی گاڑی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاستدان بدنام ہیں کہ وہ لوٹ مار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس سے ٹیکس لیا جاتا ہے،دودھ پر ٹیکس لیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو پیسا کماتا ہے وہ لازمی ٹیکس دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حوصلہ نہیں ہارا، ہمارے لیے قدم قدم پر مائنز بھچائی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید