• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ہفتے کے روز کاروباری اوقات کی پابندی ختم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری اوقات سے متعلق پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق  ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعہ ہوٹل، ریسٹورنٹ 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

واضح  رہے کہ 17 جون کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے گزشتہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے بند کردیے جائیں گے، جبکہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، ان پابندیوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔


قومی خبریں سے مزید