ماسکو (جنگ نیوز )روس کے مغربی علاقے میں ملکی فوج کا مال بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کا کارگو طیارہ ریازان شہر میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 9 افراد موجود تھے۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 5 افراد کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔