• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد (این این آئی)لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ، پولیس ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب.

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔

عمران خان نے عدالتوں سے 15 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سیشن جج نے ان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

انہوں نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی ،گولڑہ،ترنول ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ سہالہ،تھانہ کورال اور لوہی بھیر اور دیگر میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کی۔

ان کے خلاف 11 تھانوں میں مجموعی طور پر 15 مقدمات درج تھے۔ 10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں اور 5 مقدمات ایسٹ میں درج تھے۔

اہم خبریں سے مزید