کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے سوال اٹھایا کہ بھارت کی بڑھتی جارحانہ سوچ کے پیش نظر پاکستان کو کیا حکمت عملی اپنانی چاہیے؟ جواب میں تجزیہ کارسلیم صافی، ارشاد بھٹی، فخر درانی اور مظہر عباس نے کہا کہ بھارتی پراکسیز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، بھارت شکستہ ذہنیت کے تحت کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام اٹھا سکتا ہے تاہم زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر کسی بڑے فوجی اقدام جیسا کہ آپریشن سیندور جیسے اقدام کا امکان کم نظر آتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو موجودہ صورتِ حال میں مکمل تیاری کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔