• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں نے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر نئے چارجز کی وصولی شروع کردی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) یکم جولائی 2025ء سے پاکستان میں بینکوں کی اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کے نئے چارجز اور قواعد نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ نئے نظام کے تحت اپنی ہی بینک کی اے ٹی ایم سے نکالے جانے والی رقم کی نکاسی بالکل مفت رہے گی جبکہ دوسرے بینکوں کی اے ٹی ایم (ون لنک) استعمال کرنے پر فی ٹرانزیکشن 23.44 روپے سے 25 روپے تک چارج وصول کیا جائینگے، بین الاقوامی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر 2 فیصد سے 8 فیصد یا 300 روپے سے 1000 روپے تک فیس لاگو کردی گئی، جو بینک کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔ سال 2025 میں کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید