• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر داخلہ کی اسلام آباد جیل کی 2 بیرکس 90 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(طاہر خلیل) اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا اور اب تک 2بیرکس مکمل ہوچکی ہیں جبکہ چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور بھی تکمیل کے قریب ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ دن رات کام کرکے تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید