• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی رواں ماہ 11 ارب روپے کی 105 ترقیاتی اسکیمیں شروع کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے ایم سی رواں ماہ 11 ارب روپے کی 105ترقیاتی اسکیمیں شروع کرے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محکمہ انجینئرنگ کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مالی سال 2025–26 کے دوران جاری اور آئندہ شروع کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسزطارق مغل نے میئر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نے بتایا کہ کے ایم سی رواں ماہ (جولائی) میں 11ارب روپے مالیت کی 105 ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کرے گی، جو شہر کے انفراسٹرکچر میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے،ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت سے رواں مالی سال کے لیے 29 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں حاصل کی گئی ہیں ان اسکیموں کے تحت 166 منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں جنہیں ہر صورت میں اسی مالی سال کے اندر مکمل کیا جائے گا، گزشتہ مالی سال میں 73 اسکیمیں کامیابی سے مکمل کی گئیں جبکہ جاری سال کے دوران مزید 45اسکیمیں تکمیل کے قریب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید