کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں مارکیٹ میں فروخت کرنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کی کارروائی شروع، تعلقہ ایجوکیشن افسر پرویز احمد بھٹی نصیرآباد ضلع قمبر شہدادکوٹ کو شوکاز نوٹس جاری، ورکشاپ اسسٹنٹ نصیرآباد ضلع قمبرشہدادکوٹ اختر بروہی عرف غلام مرتضیٰ کو بھی شوکاز نوٹس جاری، ٹی ای او اور ورکشاپ اسسٹنٹ کے خلاف ڈائریکٹر پرائمری لاڑکانہ نے تحریری رپورٹ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے حوالے کردی، دونوں نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں مارکیٹ میں فروخت کردیں جو سنگین نوعیت کا جرم ہے۔