اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے بغیر سندھ لیبر کوڈ متعارف نہیں کرنا چاہیے۔ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اور سندھ حکومتیں پچھلے دروازے سے لیبر کوڈ نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ لیبر کوڈ محنت کش طبقے کے خلاف اور صنعت کاروں اور بیوروکریسی کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔