• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

368 انکم ٹیکس ریونیو افسران کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے یکم جولائی 2025کو جاری ہونیوالے ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق، ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے بی ایس-16 کے368انکم ریونیو افسران کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری کر دی گئی ۔ اس سے قبل 27 مئی 2025 کو عبوری سینیارٹی فہرست سول سرونٹس (سینیارٹی) رولز 1993 کے تحت جاری کی گئی تھی، جس کے ساتھ یہ ہدایت بھی شامل تھی کہ کوئی بھی افسر اگر اس فہرست سے متعلق اعتراض یا نمائندگی کرنا چاہے تو وہ 15 دن کے اندر اندر بورڈ کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ بذریعہ مناسب چینل جمع کروائے۔
اہم خبریں سے مزید