• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا سبب بنے گا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ 8سے 11روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف حکومتی ریکارڈ میں ہے، درحقیقت بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مسلسل مہنگا ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر عوام و صنعتوں دونوں پر پڑ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید