• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں یوم عاشور کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیل کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں یوم عاشور کی مناسبت سے 2روزہ تعطیل کا اعلان، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں 9اور 10محرم بتاریخ 5اور 6جولائی 2025کو عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید