اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ایک تقریب کے درمیان الیکشن کمیشن اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (ایف جے ڈبلیو یو) کے درمیان معاہدہ طے پایا ، اس ضمن میں ایم او یوپر سیکریٹری الیکشن کمیشن ، عمر حمید خان اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔تقریب میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن بھی موجود تھے ۔ اس اقدام کا مقصد شہری شعور کو فروغ دینا، شمولیاتی انتخابی عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس کے لیے تعلیم، آگاہی اور تحقیق کے مختلف اقدامات لیے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر، سکندر سلطان راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت ایک اسٹریٹجک اتحاد کی نمائندگی کرتی ہے جو سِوک ایجوکیشن پر مرکوز ہے۔