• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ کون سی ایسی چیز ہے جو بنا اپنی جگہ چھوڑے ہزاروں میل کا سفر طے کرلیتی ہے؟

٭ ٭ ٭

2۔ ایسی چیز کا نام بتائیں جسے توڑ کر لوگ بہت خوش ہوتے ہیں؟

٭ ٭ ٭

3۔ پانی پی پی پھول رہی ہے

پیٹھ پر جھولا جھول رہی ہے

٭ ٭ ٭

4۔ میں اڑا سکتا ہوں لیکن میرے پرنہیں

میں روسکتا ہوں لیکن میری آنکھیں نہیں

٭ ٭ ٭

5۔ پھولوں میں دو پھول نرالے

پاتے ہیں قسمت والے

کوئی تو ایک یا دونوں پائے

خالی ہاتھ کوئی رہ جائے​

بوجھو تو جانیں کے جوابات 1۔ سڑک 2۔ ریکارڈ 3۔ مشک 4۔ بادل 5۔ اولاد