• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر اور پی ایس ایف میں چیک اینڈ بیلنس کیلئے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سے ممبرز فنانس کیلئے افسران لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے دو اہم ذیلی اداروں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) اور پاکستا ن سائنس فائونڈیشن (پی ایس ایف ) کے مالی امور کی انجام دہی پر چیک اینڈ بیلنس کیلئے آڈٹ اینڈاکائونٹس سے ممبرز فنانس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت کے ذرائع کے مطابق پی سی ایس آئی آر میں پچھلے کئی سالوں سے اپنے ادارے کے افسر کو ہی ممبر فنانس کی پوسٹ پر لگا کر کام چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آڈٹ پیرز بنے ہوئے ہیں ،ممبر فنانس کی گریڈ بیس کی پوسٹ ہونے کی وجہ سے آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے گریڈ بیس کے افسران ان اداروں میں مونوٹائزیشن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آنے کو ترجیح نہیں دیتے ، اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے اب کوشش کی جا رہی ہے کہ ان پوسٹوں پر گریڈ انیس کے افسران کو ایک گریڈ اپ کر کے لایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید