• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی میں 4 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں جن میں کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، قائدآباد، قیوم آباد اور کیماڑی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ رات بھر صرف 2 گھنٹوں کے لیے بجلی دی جارہی ہے، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، عدم ادائیگی اور بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید