• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت کے سبب بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا، کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب میں گرمی کی شدت کے سبب اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اوسطاً  350 سے 400 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے بتایا کہ کے ای کی سروس ایریا میں بجلی کی سپلائی تقریباً  2950 MW رہی،جس میں سے تقریباً 1050 MW نیشنل گرڈ کی سپلائی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کی خریداری میں دشواری اور ایندھن کی فراہمی میں کمی سے بھی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پر منحصر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا مکمل شیڈول کے ا لیکٹرک کی ویب سائیٹ پر موجود ہے، لوڈشیڈنگ کے حوالے سے صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید