بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول، ایک سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی۔
ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
سابق کونسلر عبدالکریم نے درخواست میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔